متنازعہ پینشن اصلاحات بل: فرانسیسی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی دوسری تحریک بھی ناکام

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس میں متنازعہ پینشن اصلاحات بل لانے پر حکومت کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی دوسری تحریک بھی ناکام ہو گئی ہے۔

فرانس میں حکومت نے پینشن اصلاحات بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کر دی گئی تھی۔

فرانسیسی حکومت کے اس اعلان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جس میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

فرانسیسی اپوزیشن نے اس بحرانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی اور امید ظاہر کی کہ تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں متنازعہ بل منسوخ کر دیا جائے گا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی پہلی تحریک میں ارکان پارلیمنٹ نے اپوزیشن کے حق میں 278 ووٹ ڈالے جو کہ مطلوبہ تعداد سے کم تھے۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 287 ووٹ درکار تھے مگر اپوزیشن کو 9 ووٹ کم ملے۔

اسی طرح حکومت کے خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی دوسری عدم اعتماد کی تحریک بھی منظور نہیں ہو سکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو نئے انتخابات کا اعلان کرنا پڑتا۔

رپورٹس کے مطابق عدم اعتماد کی دونوں  تحاریک ناکام ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کا متنازع بل اب قانون بن جائے گا۔

حکومت کے اس متنازعہ بل کے باعث ملک بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں اور سڑکوں پر آگ لگانے جیسے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔ جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی تھوڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کے دوران 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیرس سمیت پورے ملک میں پینشن اصلاحات کے خلاف جاری مظاہروں نے یلو ویسٹ کے احتجاج کی یاد دلائی ہے جو کہ 2018 کے آخر میں پیٹرول کی قیمتوں کے اضافہ کے باعث کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں کے دوران  سیکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے علاوہ کوڑے کے ڈرموں کو آگ لگا دی گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری کے باعث کاروباری مراکز اور عمارتیں محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ فرانس میں متنازعہ بل کے خلاف مظاہرے فروری سے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟