اسلام آباد ہائی کورٹ،اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی 6 اپریل تک ضمانت منظور

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ سے درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان یہاں پیش ہونا چاہتے تھے مگر آج ان کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا۔

اس موقع پر سرکاری وکیل زوہیب گوندل نے کہا کہ ہم نے 2 نوٹسز جاری کیے مگر عمران خان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اگر تفتیشی آفیسر سمجھتے ہیں کہ فزیکل بیان ریکارڈ کرانا ضروری ہے تو میرے ساتھ لاہور چلیں، بیان ریکارڈ کرا دیتا ہوں یا جس روز میرے موکل نے یہاں پیش ہونا ہے اسی روز بیان ریکارڈ کر لیاجائے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی آفیسر اور عمران خان کے وکیل دونوں مل کر فیصلہ کریں کہ کیا کرنا ہےا ور اس کے ساتھ ہی سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا