انتخابات میں عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے تحریک انصاف کا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں عام انتخابات کے دوران عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کردی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے مبین الدین قاضی کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں رجسٹرار ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور کابینہ سیکرٹری کے ذریعے وفاق کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس کے فیصلے میں بنیادی احکامات دے چکی ہے اس لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست قانونی طور پر رد نہیں کی جاسکتی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت رجسٹرار کو پنجاب میں عام انتخابات کے لیے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کا حکم دے اور اگر اس میں بھی ناکامی ہوتی ہے تو عدالت خود آراوز،ڈی آر اوز مقرر کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چیف جسٹس سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں بھی انتخابات کے لیے عدالتی افسران کی تعیناتی کامعاملہ اٹھا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp