بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا اعلان

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔ نواز شریف نے توشہ خانہ سے 6 لاکھ روپے میں بلٹ پروف گاڑی خریدی اس کو بری کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لیں وہ عدالت سے استثنیٰ مانگ رہا ہے۔ حسن شریف نے 18 ارب روپے کی پراپرٹی بیچی اس پر کوئی بات نہیں کر رہا جبکہ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس چلانے جا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب، وائس چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نے استعفیٰ بھی دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے باہر نہیں جاؤں گا، ان کے تو محلات بیرون ملک ہیں وہاں شاپنگ بھی کرنی ہوتی ہے۔ پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جو 35 ارب روپے آئے اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ہے۔ برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی وجہ سے پکڑے گئے تھے، سول عدالت میں کیس چلتا تو مزید 5 سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے۔ بیرون ملک عدالتوں میں مختلف کیسوں میں پاکستان کے پہلے ہی 100 ملین ڈالر ضائع ہوچکے۔ 190 ملین پاؤنڈ معاہدہ کو خفیہ رکھنا پراپرٹی ٹائیکون اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق انکوائری نیب میں بند کی جاچکی تھی جو 2 سال بعد دوبارہ کھولی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی نہیں جاتی، بنجر زمین پر القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنائی جو بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ٹیکس کولیکشن 13 اعشاریہ 3 ٹریلین ہے، 9 اعشاریہ 3 ٹریلین ہم نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے ہیں، اس طرح سے 24 کروڑ آبادی کا ملک کیسے چلے گا؟ ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو نہیں رہا سرمایہ کاری کے لیے کوئی تیار نہیں۔ بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہوگا۔

ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ شہزاد اکبر اور فرح گوگی کو واپس بلائیں، اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تاکہ وہ عدالت میں بیان دیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ فرح گوگی سے صرف 3 ملاقاتیں ہوئیں اس کا تعلق بشریٰ بی بی سے تھا۔ ایسے حالات میں شہزاد اکبر آیا تو اس کو ایئرپورٹ سے اٹھا لیا جائے گا۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کا بادشاہ سب کچھ چلا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔ پہلے کشمیر اور پھر گلگت بلتستان میں ہماری حکومتیں گرائی گئیں، پہلے گلگت اور اب کشمیر میں لوگ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوچکے ہیں۔ پیشین گوئی کررہا ہوں جون اور جولائی میں ان سے ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔ بجٹ میں ٹیکسز، گیس، بجلی کے بلوں میں اضافے پر تنخوادار طبقہ باہر آجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟