ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ 3دہشت گرد ہلاک،3جوان شہید

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے جس میں 3 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے جبکہ اس دوران میں 3 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا ۔ نواحی علاقے ’سگو ‘میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جہاں 3 دہشر گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے 3 جوان حوالدار محمد اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے جوان

 

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا