جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں پکنک منانے آئے سیاحوں کے ساتھ اس وقت ایک عجیب واقعہ پیش آیا کہ جب ان کے قریب ایک تالاب سے مگرمچھ نکلتا ہے اور کسی کو نقصان پہنچائے بغیر آئس باکس منہ میں لیتا ہے اور اپنے ساتھ تالاب میں لے جاتا ہے۔
جنوبی افریقہ میں گھومنے پھرنے آئے اکثر سیاحوں کا سامنا جانوروں سے ہوتا رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک سیاح کے ساتھ ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جو اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ جنوبی افریقہ میں گھومنے پھرنے آیا ہوا تھا۔
کچھ سیاح ایک پرائیوٹ لاج پر پکنک منا رہے تھے کہ ایک مگرمچھ اس گروپ کے قریب آتا ہے اور آئس سے بھرا ہوا باکس چرا لیتا ہے۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ مگر مچھ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا اور صرف آئس باکس کو پکڑ کر واپس تالاب ساتھ لے جاتا ہے۔
یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ایک پرائیوٹ لاج میں پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پکنک پر آئے سیاح معمول کے مطابق چیزوں کو ترتیب دے رہے تھے اور سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک مگرمچھ پانی سے باہر آ گیا۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس انتہائی غیر معمولی واقعے نے انہیں حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مگر مچھ کا یہ رویہ توقعات کے بالکل برعکس تھا۔