گیلپ سروے: پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت کس جنریشن کو زیادہ باشعور سمجھتی ہے؟

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی تجزیاتی و مشاورتی کمپنی گیلپ نے ایک پاکستانی نوجوانوں کا ایک سروے کیا ہے جس کے تحت اکثریت کی رائے میں وہ ملکی سیاست کے بارے میں اپنے آپ کو  بڑوں سے زیادہ عقل و شعور  والا سمجھتے ہیں۔

گیلپ پاکستان کے اس تازہ ترین سروے میں جن سے رابطہ ہوا ان میں سے 48 فیصد کا خیال ہے کہ سیاست کے معاملے میں نوجوان نسل  اپنے ملک کے بڑی عمرکے افراد سے زیادہ عقلمند ہیں۔

سروے کے دوران 29 فیصد کی رائے اپنے ساتھیوں سے مختلف تھی۔ ان  فیصد کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل سیاست کے حوالے سے بالکل بھی عقلمند نہیں ہے۔

تاہم 17  فیصد نے اس سوال کا ایک بیلنس جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے حوالے سے خواہ جوان ہوں یا عمر رسیدہ دونوں ہی یکساں طور پر شعور رکھتے ہیں۔

سروے میں شامل باقی ماندہ 6 فیصد نے یا تو اس سوال کا کوئی جواب ہی نہیں دیا یا پھر کہہ دیا کہ وہ اس کا جواب نہیں جانتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp