نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چائنہ تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی) کے ایگزیکٹو نائب صدر وو شینگ لینگ اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ (سی ٹی جی آئی) کے چیئرمین وو شینگلنگ سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر غورخوض ہوا۔
مزید پڑھیں
محمد اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) بالخصوص انفراسٹرکچر کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مواقعوں کا جائزہ شیئر کیا۔
نائب وزیر اعظم نے کروٹ اور جھمپیر سمیت پاکستان میں سی ٹی جی کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ماڈل پروجیکٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔؎
اسحاق ڈار نے قابل تجدید توانائی کو پاکستان میں نئی حکومت کی طرف سے شناخت کیے گئے ترجیحی شعبوں میں سے ایک قرار دیا۔
چیئرمین سی ٹی جی آئی نے پاکستان کے ساتھ سی ٹی جی کی مسلسل وابستگی کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے آزاد جموں و کشمیر میں کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جیسے جاری پن بجلی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔