سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون شاہ رخ کی آنے والی فلم ’جوان‘ کا حصہ بنیں گے

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان اور سنجے دت جلد ہی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

فلم کے شیڈول کے مطابق شوٹنگ مکمل ہونے میں 10 سے 12 دن رہ گئے ہیں۔ آخری مرحلے میں سنجے دت ایکشن سے بھرپور سیکونس کے لیے جوائن کرنے جا رہے ہیں۔

سنجے دت اور شاہ رخ خان اس فلم میں ایک مختصر دورانیہ کے لیے دوبارہ اکھٹے ہونے جا رہے ہیں۔

دونوں اسٹارز 4 سے 5 دنوں تک ایک ساتھ شوٹنگ کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت نے کبھی بھی ایک ساتھ مکمل فلم نہیں کی ہے۔ دونوں نے مختصر لمحات کے لیے مختلف فلمز میں کام کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون 27 اور 28 مارچ کو دو روزہ شوٹنگ کے لیے فلم ’جوان‘ میں شامل ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ 10 اپریل کو مکمل کر لی جائے گی جبکہ ریلیز کی تاریخ جون اور ستمبر کے درمیان طے کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد شاہ رخ خان سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی