جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے مقابلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے جبکہ 7 جوان زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی ٰ کمال برکی نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور اس دوران اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمے میں بھی کردار ادا کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے چپے چپے کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے بھرپور عزم کا اظہار کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp