انڈیا دشمن ملک ہے، وہ ہمارے معاملات کو چھوڑ دے: شوکت نواز میر

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کہاہے کہ آٹے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع ہو چکا اور اس کے لیے خوراک کے سیکریٹریٹ سے حکم نامہ بھی جاری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا جو ٹیرف طے ہوا ہے اس میں تمام چارجز اور ٹیکسز شامل ہیں۔  ‎انہوں نے کہا کہ ان اعلانات پر اگلے ماہ سے عملدر آمد شروع ہوگا۔

‎انہوں نے کہا کہ’ میں اس فورم کا شکرگزار ہوں جس نے اس میں پل کا کردار ادا کیا اور یہ معاملات طے کرائے۔

‎شوکت نواز میر نے کہا کہ انڈیا دشمن ملک ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے۔

‎‎جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما نے کہا ’ریاست ایک ماں ہوتی ہے، ماں سے بچہ جھگڑتا ہے اور روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اپنی ریاستوں کو دیکھے جہاں قتل و غارت گری ہے اور بھوک و افلاس ہے، وہ ہمارے معاملات کو چھوڑ دے۔‘

انہوں نے مزید کیا کہا، دیکھیے اس انٹرویو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp