حج سیزن 2024: امیر مدینہ ریجن سلمان بن سلطان کا حرمین ٹرین اسٹیشن کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ ریجن کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ میں حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن اور پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کا دورہ حجاج کرام کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق مدینہ ریجن کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن کا دورہ کرکے حج سیزن 2024 کے حوالے سے حجاج کرام کی آمد ورفت سے منسلک تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مدینہ کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان نے پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا، تاکہ حج کے حوالے سے عازمین حج کے استقبال کی تیاریوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 9 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کیا تھا جو 10 جون تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے پروازوں کے ذریعے 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 19 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ عازمین پی آئی اے سے سفر کریں گے۔ اسلام آباد، کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp