اڈیالہ جیل انتظامیہ نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ اور دورانِ عدت نکاح کیس سمیت متعدد کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل کر لیے۔ نیب ترامیم میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر یو ٹیوب کے سبسکرائبرز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے صارفین اسے سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا بہترین ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔
عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا سن کر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اورسوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے عمران خان کے لیے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سیمابیہ طاہر لکھتی ہیں کہ اگر کورٹ کے کہ حکم کی تعمیل کی گئی تو آج پوری دنیا کی نظر صرف اور صرف سپریم کورٹ کی لائیو نشریات پر ہوگی کیونکہ قوم اپنے قیدی نمبر 804 (عمران خان) کو دیکھ سکے گی اور کئی ریکارڈز ٹوٹیں گے۔
اج اگر کورٹ کے کہ حکم کی تعمیل کی گئی تو اج پوری دنیا کی نظر صرف اور صرف سپریم کورٹ کی لائیو نشریات پر ہوگی کیونکہ قوم اپنے قیدی نمبر 804 کو دیکھ سکے گی کئی ریکارڈز بریک ہوں گے!!#IKonVideoLink pic.twitter.com/hQYrFyAomm
— Seemabia Tahir (@seemabiatahir) May 16, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان کی ایک جھلک سے آج تاریخ رقم ہو گی۔
ایک جھلک سے آج تاریخ رقم ہوگی!#ہمارا_خان_رہا_کرو #IKonVideoLink pic.twitter.com/VIQCpEDODt
— Nausheen Peerwani (@NausheenPirwani) May 16, 2024
فواد چوہدری نے یو ٹیوب کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ کے اِس یوٹیوب لنک پر عدالتی کارروائی 11 بجے براہ راست نشر ہوگی جس میں عمران خان کی پییش متوقع ہے، یہ سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا بہترین موقع ہے۔
Supreme Court of Pakistan Proceedings https://t.co/WJwhOreio2 via @YouTube Imran Khan appearance at 11 AM….chance for SC to earn dollars 🙂
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 16, 2024
جہاں تحریک انصاف کے حامی اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے وہیں یہ خبریں بھی سامنےآ رہی ہیں کہ سپریم کورٹ میں لائیو سٹریم پر پابندی لگا دی گئی ہے، اس فیصلے پر روزینہ علی لکھتی ہیں کہ عمران خان کا اتنا خوف کیوں ہے؟
آج عمران خان کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ میں لائیو سٹریم پر پابندی لگا دی گئ 😠
کیوں ؟؟
اتنا خوف ؟؟#IKonVideoLink pic.twitter.com/s6wDJkBvtg— Rozina Khan (@RozinaKhan1212) May 16, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف آج کے دن 30ہی ہزار سبکرائبرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز میں غیر معمولی حد تک اضافہ۔
صرف آج کے دن 30 ہزار سبکرائبرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔#Ikonvideolink#SupremeCourt pic.twitter.com/EpxitRjGEd— Qamar Maken (@QamarMakenViews) May 16, 2024
سینیٹر ذیشان خانزادہ لکھتے ہیں کہ آج سال کے بعد قوم عمران خان کو لائیو سنے گی، کروڑوں لوگ عمران خان کی جھلک دیکھنے کو بےتاب ہیں قوم کے لیڈر کو قید کرلیا ہے مگر اس کا نظریہ اس کی محبت عوام کے دلوں میں روز بروز بڑھ رہی ہے اس میں کمی نہیں ہورہی۔
زرائع سے خبر آرہی ہے کے آج عمران خان کی پیشی پر سپریم کورٹ نے سماعت کی وجہ سے پیشی کو لائیو اسٹریم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگر ایسا کیا جاتا ہے تو یہ سپریم کورٹ کے انصاف پر سوالیہ نشان ہوگا ہم امید رکھتے ہیں کے سپریم کورٹ ایسا نہ کرے گی۔#IKonVideoLink#wewantimrankhanlive
— Senator Zeeshan Khanzada (@SenKhanzada) May 16, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں گرفتاری کے بعد سے ‘سیکیورٹی خدشات’ کے پیشِ نظر عمران خان کو تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا، تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی۔ امکان ہے کہ تقریباً ساڑھے 9 ماہ بعد عمران خان کے مداح آج ان کی جھلک دیکھ سکیں گے۔