زلمے خلیل زاد نے عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے سے پاکستان کو خبردار کردیا

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے، پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر (1) بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کریں گے۔ پہلے ہی بعض ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کر دیا ہے۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ٹویٹس میں کہا کہ پہلے ہی کچھ ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کر دیا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر (1) بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایسے میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت بھی مشکوک ہے۔

زلمےخلیل زاد نے کہا کہ مجھے پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ پاکستانی سیاسی رہنما تباہ کن گھٹیا سیاست سے اوپر اٹھیں گے جو قومی مفاد کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اگر نہیں تو مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ ایسے کھیلوں میں استعمال ہونے سے انکار کردے گی جو قوم کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، جس پر حکومتی اتحاد کا کنٹرول ہے، سپریم کورٹ سے عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے اور پی ٹی آئی کو اگلے چند دنوں میں کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ اقدامات کیے گئے تو پاکستان کے لیے بین الاقوامی حمایت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں سیاسی پولرائزیشن اور تشدد بڑھنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکومت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں میں 2 تجاویز دیتا ہوں جس میں پہلی یہ کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اسکو کام کرنے دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ