پاکستان میں منگل کی شب زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 اور مرکز ہندوکش تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کے جاں بحق اور تقریباً 160 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
جہاں ایک طرف لوگ زلزلے سےخوفزدہ ہیں، وہیں ٹیکنالوجی کے ترقی کرنے پر حیران ہیں کہ گوگل نے زلزلہ آنے سے قبل ہی اس کا نوٹیفیکشن کیسے بھیج دیا؟ زلزلے سے پہلے موبائل پر پیغام کیسے موصول ہو سکتا ہے؟
اسریٰ نامی ٹوئیٹر صارف نے لکھا کہ یہ اطلاع مجھے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے سے چند سیکنڈ پہلے ملی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے اس فیچر کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔
Got this notification seconds before I actually felt the earthquake. Interesting, had no idea this feature existed. pic.twitter.com/0MWOxdXRhV
— Alif (@vanillasky458) March 21, 2023
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کسی جگہ زلزلہ آنےکی صورت میں فوری طور پر جہاں اگلے جھٹکے آنے کا امکان ہوتا ہے وہاں لوگوں کو پیغام کے ذریعے چوکنا کر دیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/osinit_4/status/1638358972439617537?s=20
عائشہ بیگ نامی ٹویئٹر صارف لکھتی ہیں کہ زلزلہ آنے سے 5 منٹ پہلے میرے فون نے مجھے الرٹ دیا لیکن میں نے نظر انداز کیا کہ ’’اس کو کیا پتہ‘‘ زلزلہ ایسے تھوڑی آتا ہے اور ساتھ ہی پورا گھر ہل گیا۔ مجھےاگلی بار اس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔
not my phone giving me earthquake alert 5 minutes before it was felt and I ignored it like "isko kya pta, aesy thori zalzala ata hai" and then the whole house shaked.
ps: it's a good feature, android. I should take it serious next time.#earthquake#earthquakeinpakistan pic.twitter.com/2cxuucpzIL— Ayesha (@aysebaig) March 21, 2023
گوگل شیک الرٹ کیا ہے؟
گوگل نے قدرتی آفات اور زلزلے کی بروقت آگاہی دینے والا ایک سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یہ الرٹ سسٹم بالکل ایسے ہی کام کرتا ہے جیسے کوئی پیغام موصول ہوتا ہے، یہ فون پر ایک میسج نما الرٹ بھیجتا ہے جس میں زلزلے سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔ اور زلزلہ آنے کے بعد کون سے اقدامات کرنے چاہیں اس کے متعلق بھی آگاہ کرتا ہے۔
فیس بک صارف خدیجہ عباس لکھتی ہیں کہ یہ فیچر آپ کو اپنی جان بچانے کے لیے قیمتی منٹ دیتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو سیٹینگز میں جا کرگوگل شیک الرٹ کے نوٹیفیکیشن آن کر دیں، جبکہ آئی فون پر ایمرجنسی الرٹس کو آن کر دیں۔یہ فیچر آپ کو زلزلے سے قبل جان بچانے کے لیے قیمتی منٹ دیتا ہے۔ گوگل کی یہ خاصیت حیرت انگیز ہے کیونکہ یہ اس وقت کی نشاندہی کرتا ہے جب آپ جان بچانے کی توقع کر سکتے ہیں، جب بھی یہ آپ کو الرٹ کرے عمارت کے باہر کسی کھلی جگہ پر جائیں جہاں آپ محفوظ رہ سکیں۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائیں۔