سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 245600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1371  روپے اضافے کے بعد 210562  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193016  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp