سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار؟ حقیقت کیا ہے؟

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کچھ ایسی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹوئیٹر پر ٹرمپ ایرسٹ (TrumpArrest) کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی چل رہا ہے جس سے ان کے حامی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اس لیے پریشان ہیں کہ گزشتہ دنوں سابق امریکی صدر نے خود بھی ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں حامیوں کو احتجاج کی کال بھی دی ہوئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے اب حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹوئیٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر جعلی ہیں، یہ تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے بنائی گئیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ فروری 2021 میں ان کے متعدد انتہا پسند حامیوں نے جو بائیڈن کی کامیابی کے سرکاری اعلان کو روکنے کی ایک ناکام کوشش میں کانگریس پر حملہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے ٹرمپ نے پام بیچ، فلوریڈا میں رہائش اختیار کی ہے جہاں وہ جون 1946 میں پیدا ہوئے تھےاور سنہ 2016 میں صدر کا الیکشن جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے