کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسلح افراد نے ایک کال سینٹر کےدفتر میں داخل ہوکر میٹرک کے طالبعلم کو قتل کردیا۔
مزید پڑھیں
پولیس کے مطابق طالبعلم عبداللہ کے قتل کی وجہ کا اب تک علم نہیں ہوسکا ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
عبداللہ کےماموں نعمت نے عباسی شہیداسپتال میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ واقعے سے متعلق 7بجے میری بہن کا فون آیا تاہم فوری طور پر واقعے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا۔
کال سینٹر انتظامیہ نے گھر والوں اور پولیس کو آگاہ کیا۔ جس پستول سے فائرنگ ہوئی وہ لائسنس یافتہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پستول سیکیورٹی کی غرض سے کال سینٹر میں رکھا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔