’مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟‘

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ایک ایونٹ پر پہنچی تو مجھے ایئر پورٹ سے ہوٹل تک بہت زیادہ پروٹوکول دیا گیا، ہماری گاڑی کے آگے پولیس کا ڈالا (موبائیل) بھی تھا، تو میں نے منتظمین سے کہا کہ مجھے کیوں پروٹوکول دے رہے ہو، میں کوئی کرپشن تھوڑی کی ہے۔ ہم تو عام عوام ہیں، ہمیں پروٹوکول کی کیا ضرورت ہے؟

پاکستان ادبی میلہ کوئٹہ میں میزبان کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی کی شاہراہوں پر وڈیرے ٹائپ بڑے لوگ پروٹوکول لیے پھرتے ہیں اور رستے مانگنے کے لیے بہت تیز ہارن بجاتے ہیں تو میں ڈرائیور کو کہتی ہوں کہ اسے رستہ مت دینا۔ میں اس قسم کی باتوں کا بہت مائنڈ کرتی ہوں۔ مجھے پتا ہوتا ہے کہ اگلے سال یہ گھاس چوری کے کیس میں جیل میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں، ہمارے مسائل میں، ہماری سیاست میں، اتنا ڈرامہ آ گیا ہے کہ ٹی وی کا ڈرامہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ میں نے 11 سیریل لکھے 50 سے زیادہ کامک لکھے، لیکن آجکل نہیں لکھ رہی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ گزشتہ دو 3 ماہ سے میں یوٹیوب پر بھی ہوں، مجھے کامیڈی کرنے میں مزا آتا ہے، میرے کردار صائمہ چوہدری کا کہنا ہے کہ پلیز میرا چینل سبز کرائب ضرور کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟