روس میں جنگ عظیم دوم کا گولہ 70سال بعد پھٹ پڑا، وجہ کیا بنی؟

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے شہرسینٹ پیٹرزبرگ میں سگنل کور کی ملٹری اکیڈمی میں دوسری جنگ عظیم کے دور کا گولہ پھٹنے سے 7 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

شنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکا تہہ خانے کے احاطے میں کی صفائی کے دوران اس وقت ہواجب اہلکار ایک کنٹینر میں کچرا منتقل کر رہے تھے۔

پریس آفس کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دور کا 76 ملی میٹر کا گولہ اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو وزارت دفاع کی صحت کی سہولت میں لے جایا گیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بیگلوف نےکہا ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 1939 میں شروع ہونے والی جنگ عظیم دوم امریکا، مرطانیہ اور روس پر مشتمل اتحادیوں کی فتح اور جرمنی و جاپان کی شکست کے ساتھ 1945 میں اختتام پذیرائی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp