پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کرنے والے 3 ملزمان دھر لیے گئے

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں کے قبضے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزمان پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کرنے میں ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالسلام مندرو، اختر علی اور محمد انیق شامل ہیں، تینوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے پاکستان آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی متعدد جعلی فائلیں تیار کی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی فائلوں کی آڑ میں پلاٹوں کے قبضے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ زمینوں کے قبضے میں ملوث سندھ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ اور ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان