وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی و دیگر کی وفات پر تعزیت

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ابراہیم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرنی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر کی وفات پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ایرنی قیادت کی وفات کو سانحہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایرنی حکومت، ایرانی عوام اور مرحومین کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

 رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے میں شہباز شریف کے ایرانی سفارت خانے میں اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے لیے تشریف لانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمدردی کے لیے میں تہہ دل سے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکرگزار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp