پاک افغان ٹی20 سیریز: راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز میں لیگ سپنر راشد خان کو افغان ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تین میچیز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ شارجہ میں کھیلے جانی والی سیرز کے میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو کھیلیں جائیں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹرینگ کیپمس میں کافی محنت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

افغان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی جنہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

افغانستان کی موجودہ 17 رکنی ٹیم میں جارحان اوپنر حضرت اللہ زازئی اور میڈل آڈر بیٹر رحمت شاہ شامل نہیں ہیں۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑی صدیق اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کہ پاک افغان سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔

اسکوارڈ میں راشد خان(کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عثمان غنی، نجیب زادران(وکٹ کیپر)، افصر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نیب، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق شامل ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp