بہاولنگرمیں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی پنجاب اسمبلی میں گونج، اصل معاملہ کیا ہے؟

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا۔

10 مئی کو تھانہ بہاولنگر کی حددو میں ایک شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کا قریبی رشتے دار جو ریسکیو میں ملازمت کرتا ہے وہ دوائی دلانے کے بہانے گھر سے لے گیا تھا، ملزم عمران نامی شخص نے بے ہوشی کا انجکشن لگایا اور 2 دن تک قید میں رکھا جبکہ اس دوران 9 افراد نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرارہوگئی، پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا تھا۔

خاتون کے ساتھ زیادتی پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے ایوان میں بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں 9 افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی پر توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا جس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہاکہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس میں اسے نشہ آور ادویات دے کر بے ہوش کرکے زیادتی کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے چند ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

مجتبیٰ شجاع نے کہاکہ خاتون کا میڈیکل کروا کر سیمپل فرانزک اتھارٹی کو بھجوائے گئے ہیں، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے معاملے کو یکسو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے