اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کل پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں

شیر افضل مروت نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی، انہوں نے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

شیر افضل مروت نے وفاقی حکومت، وزیراعظم پاکستان، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مفاد کے لیے ایک ہی شخص کو دو عہدے عوام کے خرچ پر دیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp