ٹک ٹاک کی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنزکن پابندیوں کا پیکج ہیں؟

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختصر ویڈیوز کے لیے مشہور پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے سے متعلق نئی اور اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو پلیٹ فارم اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اب خطرناک اقسام کی ڈائٹ، ادویات کے استعمال، جنسی استحصال، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت مختلف موضوعات کے مواد کو ’فار یو فیڈ‘ میں نہیں دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ پر مواد کو انتہائی محدود کرکے صرف بچوں کے لیے موزوں مواد کو دکھایا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹک ٹاک پر مذکورہ تمام موضوعات پر نہ صرف بچے بلکہ بالغ افراد بھی فار یو فیڈ پرمواد نہیں دیکھ سکیں گے اور ایپلی کیشن کا الگورتھم ایسا مواد لاگو کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ ہدایات گزشتہ ماہ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی گئی تھیں جس کا اطلاق 4 روز قبل 17 مئی سے ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ویڈیوز میں ایسا خطرناک مواد نظر نہیں آئے گا جس پر مختلف خطوں یا ممالک میں تنازعات ہوتے رہے ہیں۔

نئی گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ وزن کم کرنے، امراض قلب میں مددگار ورزش کرنے کے طریقے بھی فار یو فیڈ پر دکھائی نہیں دیں گے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا کہ عریاں ویڈیوز اور تصاویر بھی نہیں دکھائی جائیں گی اور ایسے مواد کے فروغ کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اسے صارفین کو رضاکارانی طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق جوا، تاش، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور اسی طرح کے دیگر معاملات سے وابستہ مواد کو بھی نہیں دکھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل