گھر میں موجود وہ چیزیں جو وائی فائی اسپیڈ کو سست کردیتی ہیں؟

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ وائرلیس انٹرنیٹ کا زمانہ ہے، جو ہمارے لیے گھر یا دفتر میں کہیں سے بھی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بناتا ہے، تاہم وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ ایک مسئلے کا سامنا رہتا ہے کہ کسی کمرے میں تو اس کے سگنلز بہترین آرہے ہوتے ہیں جب کہ دوسرے میں بہت کمزور، چنانچہ وائی فائی استعمال کرتے ہوئے انسان ایک جگہ کا قیدی ہوکر رہ جاتا ہے۔

وائی فائی سنگلنل سست ہونے کی وجہ کیا ہے؟

راؤٹرز جنہیں وائی فائی رسائی پوائنٹس بھی کہا جاتا ہے، وائرلیس آلات کو اووردی ایئر ریڈیو لہریں (سگنل) منتقل کرتے ہیں، کوئی بھی چیز جو ان سگنلز میں مداخلت کرتی ہے وہ ان سنگنلز کو سست یا بلاک کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنے گھر یا دفتر کے کچھ کمروں میں مضبوط وائی فائی کنکشن کا تجربہ ہو سکتا ہے اور کچھ میں وائی فائی سنگنل بہت سست ہوتے ہیں یا بالکل ہوتے ہی نہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گھروں اور دفاتر میں بہت سی رکاوٹیں موجود ہیں جو وائی فائی سگنلز میں مداخلت کرتی ہیں، ہمارے گھر میں موجود دیگر چیزیں ہیں جو وائی فائی سنگنلز کو روکتی ہیں، تاہم سب سے زیادہ وائی فائی سگنلز تعمیراتی چیزیں روکتی ہیں۔

اگرچہ تعمیراتی مواد بدترین وائی فائی سگنل بلاکرز ہے، لیکن یہ واحد چیز نہیں ہے جو سگنلز کو متاثر کرتی ہے، سگنلز کے مسائل جسمانی اشیا اور دیگر آلات سے برقی مقناطیسی مداخلت سے بھی پیدا ہوتے ہیں، ذیل میں کچھ چیزیں دی گئی ہیں جو وائی فائی سگنلز کو کمزور یا بلاک کردیتی ہیں۔

دھات

کوئی بھی چیز جس میں دھات ہو، جیسے دھاتی بلائنڈز، دروازے، فرنیچر، عمارتیں، وائی فائی سگنل کو بہت کم یا مکمل طور پر ختم کر سکتی ہیں۔ ہمارے وائی فائی راؤٹر اور اس سے منسلک ڈیوائس کے درمیان جتنی زیادہ دھات ہوگی وائی فائی سگنلز اتنے ہی کمزور یا سست ہوں گے۔

کنکریٹ کی دیواریں

دوسری بات یہ ہے کہ وائی فائی سگنل کو کنکریٹ کی دیواروں اور فرش سے گزرنے میں مشکل پیش آتی ہے، خاص طور پر اگر کنکریٹ میں کوئی دھات بھی استعمال ہوئی ہو، کنکریٹ کی دیوار جتنی موٹی ہوگی اتنے ہی وائی فائی سنگنلز کمزور ہوں گے۔

پلاسٹر اور باریک دھاتی جالیاں

پلاسٹر چونے، جپسم یا سیمنٹ سے بنا ہوتا ہے، جو دیواروں اور چھتوں کو کوٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جو وائی فائی سگنل کو سست کر دیتا ہے۔

آج کل پلاسٹر میں باریک دھاتی جالیوں کا استعمال زیادہ ہے،  کنکریٹ کی چھتوں  کے لیے بھی دھاتی جالیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو وائی فائی سگنل کمزور یا بلاک ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔

سیرامک ٹائلز

دیواروں اور فرشوں کے لیے استعمال ہونے والی ٹائلز بھی وائی فائی سگنل کمزور کرتی ہیں، کیونکہ ٹائلز چپکانے کے لیے عام طور پر مسٹک کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر دیواروں پر پلاسٹر بھی استعمال ہوا ہو تو ان مواد کا مجموعہ وائی فائی سگنلز کو کمزور کرسکتا ہے۔

کھڑکیاں اور شیشے

اگرچہ شیشے شفاف ہیں اور دیواروں کی طرح موٹے بھی نہیں ہیں لیکن یہ وائی فائی سگنلز کو روک سکتے ہیں۔

کھڑکیاں روشنی کو اندر آنے دینے کے لیے بہترین ہیں، لیکن کھڑکیوں میں استعمال ہونے والے شیشے  روشنی کو منعکس کرنے کے ساتھ ساتھ وائی فائی سنگنلز کو بھی روکنے کا سبب بنتے ہیں، جن کھڑکیوں کے ڈھانچے میں دھات کا استعمال کیا گیا ہو، وائی فائی سگنلز کو بلاک یا کمزور کرسکتی ہیں۔

رنگ دار شیشہ روشنی کو روکنے کے لیے مخصوص مواد کے ساتھ ڈیزائن کیا جاتا ہے، اس میں بھی بعض اوقات دھات کا استعمال کیا جاتا ہے، جو مخصوص ریڈیو سگنلز کو روکنے کا سبب بنتا ہے۔

آئینہ

کھڑکیوں کے شیشوں کی طرح آئینے بھی روشنی کو منعکس کرتے ہیں، تمام آئینوں میں دھات کی ایک پتلی تہہ ہوتی ہے، جس کے باعث یہ برقی مقناطیسی مداخلت کا سبب بنتے ہیں، یہ وائی فائی سگنلز کو بھی روکتے ہیں، وائی فائی سگنل پر آئینے کا اثر آئینے کے سائز پر منحصر ہے، مثال کے طور پر آئینے کی دیوار چھوٹے آرائشی آئینے سے زیادہ وائی فائی سگنل میں مداخلت کرے گی۔

پڑوسی کا وائی فائی نیٹ ورک

اگر ہم اپنے وائر لیس ڈیوائس پر دستیاب وائرلیس نیٹ ورکس کو دیکھیں تو آپ کتنے مختلف ہوم نیٹ ورک کے نام (SSIDs) دیکھ سکتے ہیں؟ یہ ہمارے پڑوسیوں کے وائی فائی نیٹ ورکس ہیں، کوئی بھی وائرلیس نیٹ ورک جو ہمارے قریب ہے، ہمارے براڈ بینڈ کنکشن میں خلل ڈال سکتا ہے۔

اگر ہمارے پڑوسی کا راؤٹر وہی وائرلیس چینل استعمال کر رہا ہے جو ہمارے وائی فائی کا ہے یا ایک اوور لیپنگ چینل استعمال کر رہا ہے، تو ہمارے وائرلیس کی بینڈوتھ اور رفتار متاثر ہو گی۔

زیادہ تر وائی فائی راؤٹرز مداخلت کی مقدار کو کم کرنے کے لیے آپ کو ایک مختلف چینل پر جانے کی اجازت دیتے ہیں، اس کے علاوہ، ڈوئل بینڈ راؤٹرز آپ کو 2.4 GHz اور 5GHz فریکوئنسی کے درمیان سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یہ وائی فائی نیٹ ورک میں کسی مداخلت کو بہت کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پانی

بڑی مقدار میں پانی والی کوئی بھی چیز، جیسے فش ٹینک، آبشار کے اندر کی دیواریں، اور انسانی جسم میں موجود پانی، وائی فائی سگنلز میں مداخلت کرتا ہے۔

پانی وائی فائی سگنل کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

پانی میں میں سے کرنٹ گزر سکتا ہے، یعنی پانی میں وائی فائی سگنلز کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، پانی صوتی لہروں کو منعکس اور جذب کرتا ہے، جس کی وجہ سے ان لہروں کو ہمارے آلات اور وائرلیس راؤٹر کے درمیان سفر کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

دیگر گھریلو چیزیں

ریفریجریٹر، ڈش واشر، چولہے، اوون، اور مائیکرو ویو اوون، برقی اجزا اور دھاتوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جو وائی سگنلز کو کمزور یا بلاک کرسکتے ہیں۔

فرنیچر

دھات سے بنی کرسیاں، میز، بیڈ غرض کوئی بھی فرنیچر جن میں دھات استعمال ہو، وائی فائی سگنلز کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

وائی وائی سگنلز کو کیسے بہتر بنائیں؟

وائی فائی سگنلز کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وائی فائی راؤٹرز کو اپنے گھر یا دفتر میں کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں مذکور بالا اشیا کم ہوں، سگنلز کے مسئلے کے حل کے آپ اینٹٰنا کا استمال بھی کرسکتے ہیں یا آپریٹر کی مدد سے وائی فائی کی بینڈوتھ بدل سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp