فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 248500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1630 روپے کمی کے بعد 213048  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 195295  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 21 ڈالر کمی کے بعد 2418 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp