پنجاب انتخابات کا التوا: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے اقدام پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا ردعمل آگیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کا مطلب آئین پر حملہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ‏ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا مستقل موقف رہا کہ آئین میں ان کا اختیار ہی نہیں کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج یہ آئین کی کون سی شق ہے جس کی بنیاد پر الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ تھا جس کے بعد صدر مملکت نے 30 اپریل کو تاریخ دی تھی۔

آئین کا آرٹیکل 6 کیا ہے؟

پاکستان کے آئین کی دفعہ 6 سنگین بغاوت کے جرم کی تشریح کرتی ہے۔ اس دفعہ کے مطابق کوئی بھی شخص جو آئین کو غیر آئینی طریقے سے ختم کرے یا اس کی کوشش کرے سنگین بغاوت کا قصوروار قرار پائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا