ایرانی مصوروں کا ابراہیم رئیسی کو غیرمعمولی خراجِ عقیدت

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی مصوروں نے گزشتہ اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونیوالے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے اعزاز میں فن پارے تخلیق کیے ہیں، جو غم کی اس گھڑی میں ان کے ذاتی جذبات و احساسات سمیت ایرانی قوم کی بھی ترجمانی کرتے ہیں۔

ایران کی اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی یعنی ارنا کے مطابق ایرانی فنکار ہمیشہ غم اور خوشی کے موقع پر اپنی قوم کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور معاشرے کے پرعزم اور ذمہ دار افراد کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آرٹ کے فن پارے تخلیق کرتے رہے ہیں، چاہے وہ ایران کی عراق کے ساتھ ایک عشرے سے زائد جنگ ہو یا پھر خود ایران کے اسلامی انقلاب سے وابستہ کوئی واقعہ ہو۔

گزشتہ اتوار آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ایک ڈیم کے افتتاح کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ہیلی کاپٹر میں اوزی اور پیر داؤد گاؤں کے درمیان دیزامر کے جنگلاتی علاقے میں تبریز ریفائنری اپ گریڈ پروجیکٹ کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لیے محو پرواز تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر ورزقان کے علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp