پبلک وائی فائی استعمال کرنے کے کئی فوائد ہو سکتے ہیں جیسا کہ اگر آپ کسی ایسی جگہ پر ہیں جہاں پر موبائل ڈیٹا نہیں چل رہا اور پبلک وائی فائی کنکشن موجود ہے تو آپ مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
پبلک وائی فائی چونکہ ہر کسی کے لیے کھلا ہوتا ہے اس لیے ممکنہ طور پر اسے استعمال کرنے سے آپ کا ڈیٹا غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔
ٹرن آف آٹومیٹک کنکشن
آپ کے موبائل میں ٹرن آف آٹو میٹک کنکشن کا ایک آپشن موجود ہوتا ہے اگر یہ آن ہو تو اس سے آپ پبلک وائی فائی کے ساتھ خود بخود جڑ جاتے ہیں۔ایسے پبلک وائی فائی سے ممکنہ طور پر آپ کے موبائل کا ڈیٹا ہیکر کے ہاتھ لگ سکتا ہے اس لیے آپ کو اپنے موبائل کی سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو بند کر دینا چاہیے۔
شیئرنگ بند کریں
اگر آپ فائلز یا فولڈرز آفس کے وائی فائی سے شئیر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر آپ پبلک وائی فائی سے یہ کام کرتے ہیں تو ایسا کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پبلک وائی فائی استعمال کر رہیں ہیں تو آپ پہلے فائل شیئرنگ کو بند کر دیں۔
آن لائن بینکنگ سائٹس استعمال کرنے سے گریز کریں
پبلک وائی فائی کے استعمال کے دوران آپ کو آن لائن بینکنگ سائٹس میں سائن ان کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور ایسی سوشل میڈیا ایپس جیس میں ذاتی معلومات ہوں انہیں بھی استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پبلک وائی فائی کنکیشن کے دوران ایسا کرنے سے ان ایپس پر موجود آپ کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔
وی پی این کا استعمال کریں
اگر آپ پبلک وائی فائی کا استعمال کر رہیں ہیں تو آپ وی پی این کا استعمال کریں اس سے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔