قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اب گھر بیٹھے ممکن، مگر کیسے؟

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں، کئی لوگ عیدالضحیٰ پر خوبصورت اور تگڑے جانور کی قربانی کی خواہش رکھتے ہیں، اور اچھے جانور مناسب دام میں خریدنے کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں، سخت گرمی میں رش اور گندگی سمیت جانوروں کی ٹکروں سے بچتے ہوئے مویشی منڈی کا تجربہ ہمت کا متقاضی ہے، پھر بھی دوسری جانب یا تو جانور پسند نہیں آتا یا پھر قیمت زیادہ ہونے کے باعث خریداری مشکل ہوجاتی ہے۔

ان سب مسائل کے حل کے پنجاب حکومت نے شہریوں کو جانوروں کی خریداری میں آسانی کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ ’ای کیٹل مارکیٹ‘ متعارف کرائی ہے، اب آپ گھر بیٹھے اس مارکیٹ کی ویب سائٹ سے جانور پسند کرسکتے ہیں، اور اس کے بعد مالک سے رابطہ کر کے جانور گھر منگوا سکتے ہیں، جس کے پہنچنے پر قیمت ادا کرنا ہو گی۔

ای کیٹل مارکیٹ پر خریدوفروخت کے لیے سب سے پہلے جانور فروخت کرنے والے کو اپنے بیل، بکرے، دنبے یا اونٹ کی تصویر، ویڈیو اپلوڈ کرنا ہو گی، ساتھ میں جانور کے وزن اور نسل کے حوالے سے بھی بتانا ہو گا، جس کے بعد قیمت بھی درج کرنا ہو گی اور ساتھ ہی اپنا رابطہ نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔

چیئرمین پنجاب کیٹل مارکیٹ مینیجمینٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی ابراہیم طارق نے وی نیوز کو بتایا کہ ای کیٹل مارکیٹ پر خریدوفروخت سے قبل جانور فروخت کرنے اور لینے والے کی نادرا سے تصدیق ہو گی تاکہ کسی بھی فراڈ کی صورت میں ملوث شخص کو سزا دی جا سکے۔

خریدار ای کیٹل کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ سے اس جانور کی تفصیلات دیکھ کر اسے پسند کرے گا، پھر فون پر رابطہ کر کے سودا کرے گا، ڈیل مکمل ہونے کی صورت میں بیوپاری جانور کو خریدار کے گھر پہنچائے گا اور اگر جانور ویسا ہی ہوا کہ جیسا تصویر یا ویڈیو میں بتایا گیا تھا تو خریدار رقم ادا کرکے اپنا قربانی کا جانور خریدلے گا۔

ابراہیم طارق کے مطابق ہر سال پنجاب کی 109 منڈیوں میں اربوں روپے مالیت کے جانوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے، جبکہ یہ سب معاملات بغیر کسی کاغذی کارروائی کے طے پاتے ہیں۔

’ای کیٹل مارکیٹ سے اب یہ خریدوفروخت ڈاکیومنٹ اکانومی کا حصہ ہوگی، اس وقت ہمارا عملہ مویشی منڈیوں میں موجود ہے اور وہ بیوپاریوں کو بتا رہا کہ کس طرح وہ اپنا جانور انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر کے فروخت کر سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟