بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں بالی ووڈ اور جنوبی سنیما کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کام کے لیے بالی ووڈ میں200 افراد درکار ہوتے ہیں وہی کام جنوب والے 9 افراد کے ذریعے اتنا ہی اچھا کر لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنوبی اور ہندی سنیما (ٹالی ووڈ) کے درمیان ایک بڑا فرق دونوں کے عملے کی تعیناتی میں دکھائی دیا اور جنوبی سنیما انتہائی قلیل نفری سے ویسا ہی کام کرجاتا ہے جتنا کہ ہندی سنیما انڈسٹری کرتی ہے۔
روینہ ٹنڈن نے سنہ 1995 کی فلم تقدیر والا میں کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ساؤتھ سنیما کے محدود بجٹ کے باوجود انہیں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
انہون نے کہا کہ ہم نے ماریشس میں صرف 9 لوگوں کے عملے کے ساتھ 5 گانے شوٹ کیے جبکہ کوئی لائٹ مین، کوئی جنریٹر اور کوئی لائٹس کچھ درکار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گانوں کو 2 بیبی لائٹس اور صرف ایک ریفلیکٹرز کے ساتھ شوٹ کیا۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اس طرح تمام گانوں کی شوٹنگ کی گئی اور آپ ان گانوں کے معیار کو دیکھتے ہیں۔
تیلگو فلم یم لیلا کا ری میک، تقدیر والا کے مرلی موہنا راؤ نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس کی شوٹنگ سنیماٹوگرافر کے رویندر بابو نے کی تھی جس کے بارے میں روینہ کا کہنا ہے کہ وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتیں۔
ادکارہ نے دعویٰ کیا کہ جنوبی عملہ کم بجٹ میں اتنی آسانی اور مؤثر طریقے سے کام کرتا تھا جس کا جواب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی سنیما کے مقابلے میں ہندی سنیما انڈسٹری 20 گنا زیادہ افرادی قوت استعمال کرتی ہے۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’جب میں ممبئی میں شوٹنگ کرتی اور ہم یہاں سے باہر، سوئٹزرلینڈ یا کسی اور جگہ جاتے تو 200 لوگ ساتھ جاتے حالاں کہ میں ان سے کہتی بھی تھی کہ اتنے لوگوں کو لے جانے کی کیا کیا ضرورت ہے جب کہ یہی کام 10 لوگوں کے ساتھ بھی بہت اچھی طرح کیا جاسکتا ہے‘۔