پاکستان میں کورونا کی وبا ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 168 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس ’ریکون ڈوگ‘ نامی ممالیہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہوا، سائنسدانوں کا انکشاف
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں کورونا کے 168 مثبت کیسز کے ساتھ کورونا کی شرح 3 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جب کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کا خدشہ، ماسک پہننا پھر لازم قرار