ن لیگ بوڑھی ہو چکی، انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہی، موجودہ ٹرینڈ کیا ہیں؟، منصور علی خان

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی و اینکر پرسن منصور علی خان کا کہنا ہے کہ آج ملک جس مقام پر کھڑا ہے اس میں جوڈیشل ایکٹوازم کا بھی اہم کردار ہے۔ آج سیاسی جماعتیں عدالتی فیصلوں کی بجائے عوامی فیصلوں میں مقبول ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان  کی مقبولیت میں اسٹیبلشمنٹ، میڈیا اور عدلیہ نے اپنا اپنا حصہ ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو ہمیشہ سے عوام کے چنے ہوئے حکمرانوں کی بجائے کسی اور کے من پسند حکمران ملتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی، کہتے ہیں کہ جیل بہت کچھ سکھا دیتی ہے لیکن عمران خان کے بارے میں آپ کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ آرمی چیف ’ بلیک اینڈ وائٹ ‘ میں فیصلے کرتے ہیں وہ گرے ایریا کی طرف نہیں جاتے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پولیس کے کپڑے پہننے کی بجائے پولیس ریفارمز کریں تو عوام میں مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں ورنہ ماضی کی طرح بڑے میاں صاحب نے کوئی غلطی کی تو  عمران خان اقتدار کے دروازے پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مسلم لیگ ن بوڑھی ہو چکی ہے، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ موجودہ ٹرینڈز کیا ہیں۔ تفصیلی انٹرویو کے لیے درج ذیل لنک کلک کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت