آئی سی سی نے ٹی20 مینز ورلڈ کپ کا نیا ترانہ جاری کر دیا

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی 20 مینز ورلڈ کپ سے قبل نیا ترانہ جاری کر دیا ہے۔ یہ ترانہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پیش کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا نیا ترانہ یکم جون 2024 کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں امریکا اور کینیڈا کے درمیان دلچسپ افتتاحی میچ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شاندار آغاز کے لیے ایک دلکش ترانہ اور موسیقی بھی تیار کی ہے جس کے ساتھ ہی افتتاحی میچ کے اسٹیج کو سجایا جائے گا۔

گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار لورن بالفی کا کمپوز کردہ یہ ترانہ آئی سی سی کے اس بڑے ایونٹ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس کے تمام فارمیٹس میں کرکٹ کے جوہر دکھائے گئے ہیں۔

فلم مشن امپوسیبل اور بلیک ویڈو سمیت سنیما اور ٹیلی ویژن کے لیے اپنی عمدہ تخلیقات کے لیے مشہور بالفی نے ایسا ترانہ تیار کیا ہے جو کرکٹ کی متحرک روح کا احاطہ کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ آرکیسٹرا آلات، کرکٹ کے سازوسامان کی آوازوں اور کھیل کے ماحول کے امتزاج کا استعمال کرتے ہوئے یہ ترانہ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک مسحور کن لمحہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

لندن کے معروف ایبے روڈ ریکارڈنگ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کیے جانے والے اس ترانے کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کی اس کی کمپوزیشن میں کرکٹ کی شاندار کارکردگی، فتح اور جشن کی گونج سنائی دیتی ہے۔

بالفی نے اس مشہور منصوبے کی قیادت کرنے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اس ترانے کو کھیل کے جذبے کو ابھارنے کا بہترین شاہکار قرار دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس میں شریک میزبان امریکا کا مقابلہ ہمسایہ ملک کینیڈا سے ہوگا جبکہ گروپ پلے کے دوسرے روز ساتھی میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ پاپوا نیو گنی سے ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کا شیڈول بھی جاری

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس

9جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیو یارک

11جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیو یارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاؤڈرہل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp