پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے میں مشترکہ تعاون کی مثال ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابوظبی کے دورے کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے مضبوط اور شیخ محمد بن زاید نے مزید مستحکم کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں محض متحدہ عرب امارات کا سفیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بھائی قرار دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششیں انہیں عظیم امت بنائیں گی اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے میں مشترکہ تعاون کی مثال ہوں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp