پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر جی 8 فور میں واقع تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کو بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزامات کے تحت سیل کردیا ہے جبکہ اس دوران کارِ سرکار کی مزاحمت پر رہنما پی ٹی آئی عامر مغل کو گرفتار کرلیا ہے۔

‏پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ کو سیل اور تجاوزات کے خلاف گزاشتہ رات آپریشن کے وقت مزاحمت پر عامر مغل کو گرفتار کرکے تھانہ کراچی کمپنی کے انسپکٹر عمر حیات کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی قیادت میں 20 پچیس لوگوں نے پولیس اور سی ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے، پولیس نے عامر مغل کو قابو میں کرلیا جبکہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ میں کیا ہوا؟

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ان کے مرکزی دفتر پر پولیس نے چھاپہ مار کر سیل کردیا ہے، دوسری جانب سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق سیکٹر G-8/4 میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ایک پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کو ختم کیا گیاہے۔

سی ڈی اے کا موقف

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کے نام الاٹ ہے جہاں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا، مذکورہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کر کے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئیں اور ایک اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔

حکام نے کہا کہ پلاٹ مالک کی طرف سے متعدد دیگر خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جسے متعدد بار خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹسسز بھی جاری کیے جا چکے تھے، اس ضمن میں ایک نو ٹس 19نومبر 2020، ایک 22 فروری 2021 اور ایک اور 14 جون 2022 کو جاری کیا گیا جبکہ 4 ستمبر 2023 کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے 10 مئی 2024 کو اس پلاٹ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن عمل میں لایا گیا ہے۔

سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے مہم بلا تفریق شہر بھر میں  جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟