عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 240200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے کمی کے بعد 205933 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188772 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 17 ڈالر کمی کے بعد 2338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔