پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا اور عید کس دن منائی جائے گی؟ عوام اس سوال کا جواب جاننے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے منتظر ہی رہتے ہیں اور اچانک پتہ چلتا ہے کہ عید یا رمضان کا دن آ چکا ہے۔
گزشتہ رات بھی یہی ہوا۔ سب لوگ سمجھ رہے تھے کہ چاند تو نظر نہیں آیا لہذا سونے کی تیاری ہی کی جائے، ایسے میں پانچ گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس کے بعد بالآخر رات 10 بجے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ صبح روزہ ہو گا۔
اور وہ لوگ جو صبح ناشتے کا پلان بنا رہے تھے ، چاند کا اعلان ہوتے ہی رات گئے دودھ دہی کی دکانوں پر لائن میں کھڑے رہے ۔
سوشل میڈیا صارفین نے رویت ہلال کمیٹی کے دیر سے اعلان کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ رات کو دس بجے کون سا چاند نکلتا ہے
کونسا چاند رات کو دس بجے نکلتا ہے؟
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) March 22, 2023
سحرش نامی صارف نے رویت ہلال کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہلال کمیٹی تھوڑا اور انتظار کر لیتی تو سورج بھی نظر آ جاتا۔
https://twitter.com/sehriish_PTI/status/1638598313665544192?s=20
کوئی رویت ہلال کمیٹی سے ناراض نظر آیا تو کسی کو مفتی منیب الرحمن کی یاد ستانے لگی۔ سیف اعوان نامی ٹویئٹر صارف نے لکھا کہ مفتی منیب الرحمان ہوتے تو ایسا کچھ بھی نہ ہوتا جو ابھی ہوا ہے۔
بنگلادیش اور بھارت میں پہلا روزہ کل اور ہم نے رات 10.15 پر چن چڑھا دیا جو 10 بجے تک کہی نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ ہم نے سعودیہ کے ساتھ اب عید الفطر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہوا ہے۔پیچھلے سال بھی یہی ہوا۔ہمیں کرایے کا مولوی جو مل گیا۔اگر مفتی منیب صاحب ہوتے تو ممکن نہیں تھا۔
— Saif Awan (@saifullahawan40) March 23, 2023
کوئی رویت ہلال کمیٹی سے ناراض نظر آیا تو کوئی یہ شکوہ کرتا رہا کہ روزہ آ گیا لیکن ہم دہی نہیں جما سکے۔
رمضان شریف کی چاند رات کا مشترکہ قومی مسئلہ
۔
۔
۔
۔دہی نہیں جما سکے😁— تابندہ گوہر乛 (@moonlight9T) March 23, 2023
چاند دیکھنے کا اعلان رات 10 بجے کیسے ہوا؟ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثاقب بشیر لکھتے ہیں کہ چاند دیکھنے کی اطلاع سے لے کر سائنسی و شرعی چھان بین کے بعد ہی فیصلہ سنایا گیا۔
چاند دیکھنے کا اعلان رات 10 بجے کیسے ہوا ؟ رویت ہلال کمیٹی کو بہاولپور سے 2 افراد نے چاند دیکھنے کی اطلاع دی انہوں نے قریبا ساڈھے 6 بجے چاند دیکھا 9 سے 10 تک اسکی سائنسی و شرعی چھان بین کے بعد اسی بنا پر چاند دیکھنے کا فیصلہ سنایا گیا 2 اور طرف کی گواہیاں تھیں جو نہیں لی گئیں
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) March 23, 2023
عمومی طور پر یہ رائے بھی ہے کہ صرف رمضان اورعید کے چاند کو ہی کیوں متنازع بنایا جاتا ہے اور ایک ہی دن پر سب متفق کیوں نہیں ہوتے۔