آزادکشمیر: مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ریلی، عوام کی بھرپور شرکت

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام آج آزادکشمیر میں ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ممتاز کشمیری رہنما مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان (مرحوم) کے مزار سے ریلی کا آغاز ہوا اور کوہالہ کے مقام سے ہوتی ہوئی آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے ریلی کی قیادت کی، شرکا پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پرچم کشائی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق احمد نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان نفرت پیدا نہیں کرسکتی۔

مسلم کانفرنس کی ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں نے شرکت کی جن پر پاکستانی پرچم لہرا رہے تھے۔

ریلی کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے مظفرآباد پہنچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp