آزاد کشمیر میں درخت کاٹنے پر جھگڑا 3 افراد کی جان لے گیا

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے علاقے بیس بگلہ میں ایک شخص نے درخت کاٹنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔

گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے بیس بگلہ کے نواحی علاقے رتی ڈھیری میں گل محمد نامی ملزم نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں سابق امیدوار قانون سازاسمبلی کرنل ریٹائرڈ راجہ محمد ضمیر خان کے دو سگے بھتیجے راجہ ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے جے کے یونیورسٹی راجہ کامران اور ان کے ماموں صوبیدار راجہ محمد یاسین شامل ہیں۔

آزاد کشمیر پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم نے چیڑ کے درخت کاٹنے پر اپنے ہی قبیلے کے 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا ہے،واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جو ڈسٹرکٹ اسپتال باغ میں زیر علاج ہے، پولیس مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق بیس بگلہ کے نواحی علاقے رتی ڈھیری میں 2 سگے بھائی راجہ ندیم اور راجہ کامران کے علاوہ ان کے ماموں راجہ محمد یاسین اور ان کے ایک عزیز نعیم شاملات زمین میں درخت کاٹ رہے تھے کہ گل محمد نامی ایک شخص ان کے پاس گیا اور ان کو درخت کاٹنے سے روکنے کی کوشش کی۔

ملزم گل محمد کے منع کرنے پر درخت کاٹنے والے افراد نے اس کی بات نہیں مانی جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، دونوں فریق یہ دعویٰ کررہے تھے کہ یہ زمین ان کی ہے۔

تلخ کلامی کے بعد گل محمد نے کلاشنکوف کی 4 گولیاں فائر کیں، 2 سگے بھائی اور ان کے بہنوئی گولیاں لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے ایک عزیز نعیم کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جس کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کے سر اور چھاتی میں گولیاں لگی ہیں، جاں بحق ہونے والے راجہ کامران آزاد کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ بجٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔
قتل کے اس افسوسناک واقعے کے بعد ملزم گل محمد اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گل محمد نے اچانک حملہ کیا جس میں کسی کو جان بچانے کا موقع ہی نہیں ملا اور شاہد کسی کو یہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ ملزم اس حد تک جائے گا۔

ضلع باغ کے نواح میں واقع ارجہ قصبے کے پولیس اسٹیشن میں گل محمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آسکی۔

حالیہ تاریخ میں اس علاقے میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقع ہے، اس واقعے کے بعد لوگوں کے پاس غیرقانونی اسلحہ پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے اور یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس خطے کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کیا جائے، دوسری جانب آزاد کشمیر کی حکومتوں نے کبھی بھی اس طرف توجہ نہیں دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟

کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان

کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟