’ہندو! پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور خوش ہیں‘

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں آباد ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ہم ہندو پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور خوش ہیں۔ ہم یہاں مذہبی تیوہار سکون کے ساتھ مناتے ہیں، بڑی خوشی ملتی ہے۔ بھارت خود کو سیکولر ملک کہتا ہے مگر وہاں اقلیتیں بالخصوص مسلمان اور چھوٹی ذات کے ہندو غیر محفوظ ہیں۔

بھارت میں جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک کیا جاتا ہے، اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔ کوئٹہ کے علاقے شانتی نگر میں بسنے والی ہندو برادری کا کہنا ہے کہ بھارت خود کو سیکولر ملک کہتا ہے مگر وہاں اقلیتیں بالخصوص مسلمان اور چھوٹی ذات کے ہندو غیر محفوظ ہیں۔

شانتی نگر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ہم ہندو پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور خوش ہیں۔ ہم یہاں مذہبی تیوہار سکون کے ساتھ مناتے ہیں، بڑی خوشی ملتی ہے۔ کسی طرح کی کوئی فکر نہیں ہوتی، کھانے پینے کو بھی اچھا ملتا ہے۔ بلوچستان حکومت مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت امن کیساتھ رہتے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد برطانوی دور سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ ہم اپنے مذہبی تیوار دھوم دھام اور خوشی سے مناتے ہیں۔

یہاں کی مقامی حکومت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے، حکومت کا بھی تعاون ہوتا ہے، پاکستان ہمارا گھر ہے۔ حکومت کی جانب سے ہمیں ریلیف پیکیج دیا جاتا ہے، تیوہاروں پر حکومت کی جانب سے ہر قسم کی امداد اور مکمل تعاون کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp