پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹ پر فلائٹ کیٹرنگ سروسز کے لیے بڈز طلب کرلی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹینڈر نوٹس کے مطابق پی آئی اے نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 9پروازوں کے لیے 6500 مِیل پیک کی بڈز طلب کی ہیں۔ لندن ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 10پروازوں کے لیے 7500 میل پیک جبکہ برمنگھم ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 2پروازوں کے لیے 2200 میل پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ خواہشمند کمپنیاں 27 جون 2024 تک ٹیکنیکل اور فنانشیل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp