پی ٹی آئی حکومت کے سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پچھلے 2 سال سے فسطائیت بھرے نظام اور اس کے ایجنٹوں نے میرے اور میرے خاندان پہ ہر طرح کا ظلم ڈھایا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور مطالبہ صرف ایک کہ عمران خان کے خلاف گواہی دیں۔ لیکن عمران خان کے خلاف کبھی بھی جھوٹی گواہی نہیں دوں گا۔
مزید پڑھیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پوسٹ میں مرزا شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میرا جواب پہلے بھی یہ تھا اور تامرگ یہی رہے گا کہ عمران خان کے خلاف کبھی بھی جھوٹی گواہی نہیں دوں گا اور نہ کسی سازش کا حصہ بنوں گا۔ اللہ میری اور میرے خاندان کی حفاظت کرے۔
پچھلے دو سال سے فسطائیت بھرے نظام اور اسکے ایجنٹوں نے میرے اور میرے خاندان پہ ہر طرح کا ظلم ڈھایا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور مطالبہ صرف ایک کہ عمران خان کے خلاف گواہی!
میرا جواب پہلے بھی یہ تھا اور تا مرگ یہی رہے گا کہ خان کے خلاف کبھی بھی جھوٹی گواہی نہیں دونگا اور نہ کسی…— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) May 26, 2024
یاد رہے کہ قبل ازیں زلفی بخاری اور ملک ریاض حسین بھی سیاسی دباؤ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔