پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے گزشتہ روز ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں شیخ مجیب الرحمان اور جنرل یحییٰ کا موازنہ کیا گیا، ویڈیو میں سوال کیا گیا کہ آخر شیخ مجیب کا قصور کیا تھا اور اصل غدار کون تھا؟
قوم کا سوال: #غدار_کون_تھا ؟ https://t.co/1kfdDUuTr2
— PTI (@PTIofficial) May 26, 2024
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین پی ٹی آئی کی نومبر 2016 کی ٹوئیٹ شیئر کرتے نظر آئے جو پی ٹی آئی کے موجودہ مؤقف سے بالکل متضاد تھی جس میں شیخ مجیب کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دورِ حاضر کا شیخ مجیب الرحمان پاکستان کی تقسیم کے بیج بو رہا ہے۔
دور حاضر کا شیخ مجیب الرحمان پاکستان کی تقسیم کے بیج بو رہا ہے @naeemul_haque
— PTI (@PTIofficial) November 1, 2016
صارفین کی جانب سے پی ٹی آئی پر تنقید کی جارہی ہے اور ان سے سوال کیا جارہا ہے کہ آخر وہ کس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں؟ ان کا پہلے والا مؤقف درست تھا یا وہ اب ٹھیک کہہ رہے ہیں؟
ایک صارف نے کہا کہ پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ انقلاب لانے سے پہلے اپنے پچھلے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا کریں، جن میں آپ نے کہا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان غدار تھا۔
پی ٹی آئی والے بھائیوں سے درخواست ہے کے انقلاب لانے سے پہلے اپنے پیچھلے ٹویٹ ڈلیٹ کر دیں جن میں مجیب الرحمان غدار تھا@PTIofficial @muqadasawann @ImranRiazKhan @SdqJaan @DietmarHamann @falakjavaidkhan @balochi5252 #غدار_کون_تھا https://t.co/rm6CtXGWAT
— ᵂᵃqᵃˢ ʲᵘᵗᵗ (@sultanm_9263) May 27, 2024
ایک ایکس صارف نے طنزاً شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں۔
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں 😂 https://t.co/ohHQaMhrSy
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) May 27, 2024
صحافی علی رضا نے پی ٹی آئی کے 2016 میں کیے گئے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب مجیب الرحمان پی ٹی آئی کی نظر میں غدار اور سقوط ڈھاکا کا ذمہ دار ہوا کرتا تھا۔
جب مجیب الرحمان پی ٹی آئی کی نظر میں غدار اور سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار ہوا کرتا تھا https://t.co/RsWBizJvx7
— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) May 27, 2024
ایک ایکس صارف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شخصیت پرست اپنی پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنا بھول گئے ہیں۔
شخصیت پرست اپنی پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنا بھول گئے https://t.co/J7G7RA8R4u
— Abdur Rehman (@abrehman509) May 27, 2024
حمزہ خان لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے آج کے موقف کو درست مانیں یا 2016 میں ان کے دیے گئے بیان پر یقین کریں۔
کس پہ یقین کریں؟ https://t.co/TLmUnn3jzT pic.twitter.com/DvLExcKDWm
— Hamza khan 🇵🇰 (@KhanHamza_1) May 27, 2024
حمزہ خان نامی صارف نے کہا کہ یہ اچھی تبدیلی ہے، مجھے اچھا لگا۔
Its a Good Change i m loving it. https://t.co/34qLpbpCMy
— Hamza Khan (@HamxaaTweets) May 27, 2024