نواز شریف کی تنقید پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی تقریر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ثاقب نثار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اپنے خیالات کے اظہار میں آزاد ہیں، جو سچ ہے وہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جو کہا میں اس کا جواب یا اس پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ ثاقب نثار نے تو مجھے زندگی بھر کے لیے پارٹی صدارت سے ہٹا دیا تھا لیکن کارکن دوبارہ لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔ ’میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، کوئی تمہارے بیٹے سے تنخواہ مانگی تو نہیں تھی نا‘۔

یہ بھی یاد رہے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp