معروف پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے فنکاروں کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں صحیفہ جبار خٹک نے کہاکہ ہالی وڈ اداکاروں کے اسرائیل کی حمایت کرنے پر مغرب میں ان کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے مگر بالی وڈ فنکاروں کے خلاف ہمارے ہاں کوئی مہم نہیں چلائی جارہی۔
انہوں نے کہاکہ بالی وڈ کے فنکار غزہ کے معاملے پر بالکل چپ سادھے ہوئے ہیں جبکہ ہم پڑوسی ملک میں کام کرنے کی خواہش کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی تعریفیں بھی کررہے ہیں۔
صحیفہ جبار خٹک نے ساتھی فنکاروں سے مطالبہ کیاکہ وہ بالی وڈ فنکاروں کی تعریفیں کرنا چھوڑ دیں اس کے علاوہ ان کو جنم دن کی مبارکبادیں بھی نہ دیں۔
اداکارہ نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم پر پورے انڈیا میں خاموشی ہے، اس کے علاوہ ہمارے فنکاروں پر بھی پابندی ہے کہ وہ وہاں جاکر کام نہیں کرسکتے۔