شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سیکیورٹی آفیسر تعینات

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہن کر مارکیٹ میں آنے والی خاتون کو ہجوم سے بچانے پر مشہور ہونے والی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہربانو نقوی محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔

اس سے قبل گریڈ 17 کی شہر بانو نقوی اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی شارخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر بانو نقوی نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا، وہ انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp