لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اضافی ٹریبونل کی تشکیل سے روک دیا

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلز تشکیل دینے سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کسی اضافی ٹریبونل کی تشکیل سے روک دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کی جانب سے بھیجے گئے ججوں پر مشتمل  الیکشن ٹربیونل مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چیف جسٹس بھجوائے گئے ناموں کی فہرست واپس نہیں لیتے الیکشن کمیشن کوئی اور ٹربیونل تشکیل نہیں دے سکتا۔

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کیخلاف درخواست

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، راسخ الہی، زارا الہی اور سارہ انور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے عدالتی فیصلہ کو چیلنج کررکھا ہے، تاہم عدالت میں ملزمان کے سینئر وکلا کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے تحریم الہی کی غیر حاضری پر سرکاری وکیل کو ضمانت خارج کرنے کے نکتے پر معاونت طلب کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp